• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک قوم بن جائیں گھروں سے ہر گز نہ نکلیں، ثریا ملتانیکر

ایک قوم بن جائیں گھروں سے ہر گز نہ نکلیں، ثریا ملتانیکر


کس نے پہنائے ہیں یہ جھمکے؟ کہاں سے آئے ہیں یہ جھمکے؟ تمہارے کھلے بالوں میں کیوں اٹکے ہوئے ہیں، یہ جھمکے؟ تمہاری آنکھوں سے کیوں بہہ رہے ہیں، یہ جمکھے؟ کیا کہہ رہے ہیں…جھمکے؟ کیا بتا رہے ہیں…جھمکے؟

1966ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’’بدنام‘‘ کے حوالے سے دو باتیں مشہور ہوئی تھیں۔ ایک تو ریاض شاہد کے مندرجہ بالا مکالمے اور دوسری موسیقار دیبو بھٹا چاریہ کی کمپوز کی ہوئی سپر ہٹ غزل، بڑے بے مروت ہیں یہ حسن والے، انہیں دل لگانے کی کوشش نہ کرنا۔

اس غزل کی گائیکہ اور اپنے عہد کی صف اول کی گلوکارہ ثریا ملتانیکر کی آواز نے اس زمانے میں دھوم مچا دی تھی۔ صدارتی ایوارڈ یافتہ گائیکہ ثریا ملتانیکر نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے، ہم سب ایک قوم بن جائیں۔

کورونا کی وجہ سے مشکل وقت ہیں ہر گز گھروں سے نہ نکلیں ہم نے پاکستان میں زلزلے اور سیلاب کے وقت بھی ایک قوم بن کر مشکل گھڑی کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا، یہ وقت بھی گزر جائے گا۔ اپنے ہاتھ بار بار دھوئیں۔ صفائی کا خیال رکھیں۔ ہاتھ نہ ملائیں۔

ایک سوال کے جواب میں ثریا ملتانیکر نے بتایا کہ میں بنیادی طور پر کلاسیکل سنگر ہوں۔ جن سے ہم نے موسیقی کے اسرار و رموز سیکھے۔ اب ایسی ہستیاں نہیں رہیں۔ اب حالات بدل چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ موسیقی کواب وہ عروج حاصل نہیں، جو ماضی میں تھا۔

تازہ ترین