• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے بچنے کے لیے علما کا مشترکہ اعلامیہ جاری

کورونا سے بچنے کے لیے علما کا مشترکہ اعلامیہ جاری


کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے علمائے کرام نے مشترکہ طور پر اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وباء سے نجات کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے کثرت سے استغفار کیا جائے۔

مشترکہ اعلامیہ کا اعلان مفتی تقی عثمانی نے مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کے ہمراہ گورنرہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

اس موقع پر مفتی منیب الرحمن، مولانا شہنشاہ حسین نقوی، مفتی عبدالرحیم، مولانا عبدالکریم، مولانا محمد سلفی، مفتی یوسف کشمیری اور ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔

مفتی منیب الرحمٰن نے کورونا وائرس سے متعلق تنظیمات مدارس دینیہ کی متفقہ ہدایات بتاتے ہوئےکہا کہ تمام لوگ وضو گھر سے کرکے آئیں، سنتیں گھروں پر پڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نمازیوں کی تعداد پر کوئی پابندی عائد کرے یا کسی خاص عمر کے مسلمان کو مسجد جانے سے منع کرے تو شرعاً وہ معذور سمجھے جائیں گے، جنہیں وائرس کا شبہ ہے، ان کو ترک جماعت کا گناہ نہیں ہوگا۔

مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے اہل تشیع مکتب کی تمام تنظیموں کی جانب سے مشترکہ اعلان کیا۔

اعلامیہ کے اختتام پر مفتی منیب الرحمٰن نے پورے پاکستان کے لیے بالخصوص اور عالم اسلام کے لیے بالعموم اس وباء سے حفاظت کے لیے دعا کرائی۔

تازہ ترین