• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس، روزانہ رات 8 سے صبح 8 تک مکمل لاک ڈاؤن، رینجرز اور پولیس کا گشت جاری

خیرپور+ٹنڈوجام+حب(بیورورپورٹ+نامہ نگاران) کورونا وائرس:روزانہ رات 8 سے صبح 8 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن،رینجرز اور پولیس کا گشت جاری ،خیرپو ر تیسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن شاہی بازار کراچی روڈ اسٹیشن روڈ اور تمام تجارتی مراکز بند رہے شہر کی سڑکوں پر رینجرز اور پولیس فورس کا گشت جاری تفصیلات کے مطابق خیرپو رمیں تیسرے روز بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا شاہی بازار کراچی روڈ اسٹیشن روڈ ،پنج گلہ چوک اور تمام تجارتی مراکز بند رہے رینجرز اور پولیس فورس کا شہر میں گشت جاری رہا تاہم حکومتی فیصلے کے تحت میڈیکل اسٹور کریانہ کی دکانیں اوردودھ کی دکانیں کھلی رہیں جبکہ صحافی اپنے صحافتی فرائض سرانجام دیتے رہے شہر میں مکمل لاک ڈاؤن ہونے کے باعث شہر کے بیشتر علاقے ویران و سنسان رہے ۔ ٹنڈوجامکورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن سے شہر بند ہونے سے مزدوروں کے گھروں میں فا قہ کشی،⁦ بچوں کو بھوک سے بچانے کے لیے حکومت سے فوری راشن دینے کی اپیل، تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے ٹنڈوجام اور گردونواح کے چھوٹے شہریوں کے مزدور ، رکشا چلانے والے اور دھاڑی پر کام کرنے والے لوگ بے روزگار ہو گئے ہیں، اور ان کے گھروں میں فا قہ کشی کی نو بت ہے۔ بے روزگار ہونے والے مزدوروں نے میڈیا کو بتایا کہ چار روز سے گھروں میں کھانے پینے کے لئے کچھ نہیں ہے، پولیس گھروں سے باہر نکلنے نہیں دے رہی، بچے کھانے کے لیئے شور کررہے ہیں، تاحال سرکاری امداد نہیں ملی، اور نہ ہی کسی منتخب نمائندے نے کوئی رابطہ کیا ہے، بے روزگار ہونے والے اور غریب لوگوں نے حلقے کے رکن صوبائی اسمبلی شرجیل میمن اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے اپیل کی ہے کہ ان کو راشن پہنچا کر بچوں کو بھوک سے بچایا جائے۔حب وزیر اعلی بلوچستان کے فوکل پرسن بر ائے لسبیلہ اور ڈی سی لسبیلہ نے جام غلام قادر گو رنمٹ اسپتال حب ، ماربل سٹی آ ئسولیشن کا دورہ کیا اس موقع پر ڈی سی لسبیلہ وقار حسن چیمہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن منظور احمد زہری کو وارڈ کے بارے میں بریفنگ دی ، ڈی سی لسبیلہ وقار حسن چیمہ نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچا ؤکے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد ضروری ہے۔ لوگ بغیر ضرورت گھر وں باہر نہ جائیں۔صوبا ئی ہیڈ کوارٹر شہر کو ئٹہ سمیت کر اچی سے ملحق صنعتی شہر حب اور دیگر شہر و ں میں کورونا وائر س کے پیش نظر لا ک ڈاک ڈاؤ ن کا سلسلہ جا ری ہے ، حب میں چھٹے روز بھی شہر کے تمام تجا رتی و کا روبا ری مراکز بند رہے جبکہ دودھ دہی ، سبز یو ں پھلو ں ، مچھلی و گو شت کی دکا نو ں سمیت میڈیکل ، اسٹور ز اور بیکریز کی دکا نیں بھی کھلی رہیں۔ دریں اثنا ءوزیر اعلی بلو چستان کے فو کل پر سن بر ائے لسبیلہ منظور زہری نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کے ہمر اہ حب کا دورہ کیا اور اسسٹنٹ کمشنر حب روحانہ گل کا کڑ سے ملا قات کرکے حب میں لا ک ڈاؤ ن کے حوالے سے صورتحا ل کا جا ئز ہ لیا۔ٹنڈو غلام علی کورونا وائرس سے بچاوٗ کے سلسلے میںسندھ کے دیگر تمام شہروں کی طرح ٹنڈو غلام علی قرب و جوار کے دیہات میں انتظامیہ کی جانب سےخصوصی انتظامات ہیں ۔ شہر کے مین چوراہوں پر پولیس کےاہلکار تعینات ہیں۔انتظامی امور کا جائزہ لینے کیلئے مختیار کار ماتلی امیر حسن چاندیو نے پولیس کے ہمراہ ٹنڈو غلام علی و نیو دمبالو کا اچانک دورہ کرکے معائنہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ حکومت کی جانب سے لاک ڈاوٗں کا عمل انکے تحفظ کے سلسلہ میں کیا گیا ہے۔ بلا کسی اہم ضرورت کے گھروں سے باہر نہ نکلا جائے اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ انہوں نے لاک ڈاوٗن کی صورتحال کے پیش نذر اشیاٗ خوردنوش کی فراہمی کیلئے کھولہ جانے والی دکانوں کے تاجروں کو سختی سے ہدایت کہ وہ عوام کو سرکاری نرخ کے مطابق اشیاٗ صرف کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔سیٹھارجہسندھ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس پر قابو پانےکیلئےلاک ڈائون کے حکم پرسیٹھارجہ،ڈیپارجہ، سو ئی گیس اور گرد ونواح کے علاقوں میں لاک ڈائون لیو جہ سے بازار بند، شہریوں کی جانب سے گھروں میں بند رھنے کو ترجیح دی جارہی ھے۔ دوسری جانب سماجی تنظیم کے رھنمائوں نذر فراز ، آغاطالب حسین، نسیم رضا ،ملازم حسین کی جانب سے اس صورتحال کو دیکھتے ھوئے ڈ یڑ ھ سو کے قریب ایسے محنت کشوں کو انکے گھر پر راشن کے تھیلے پہنچائے جبکہ گائوں محمد بخش سھتو کے زوار میہر حسین کی جانب سے پچاس دیگیں بریانی دیگر علاقوں کے محنت کشوں میں تقسیم کی گئیں ۔ہنگورجہ میں کاروباری زندگی تیسرے روز بھی معطل رہی ۔ تمام بازاریں مارکیٹ بند رہے ۔ فروٹ ،سبزی، میڈیکل اسٹور ،کریانہ شاپ کھلے رہے ۔ ہنگورجہ پولیس ، آرمی اور رینجرز کے جوانوں نے شہر کا گشت کیا اور عوام سے اپیل کی ہے کہ سندھ حکومت کی جانب لاک ڈ ئو ں کی ہدایت پر تعاون کیا جائے اور کورونا وائرس سے بچا ئو کے لیئے احتیاطی تدابیر کا استعمال کیا جائے۔ خیرپورناتھن شاہتیسرے روز بھی خیرپورناتھن شاہ میں لاک ڈاؤن رہا۔جبکہ پولیس نے ایس ایچ او اکبر چنہ اور مختیارکار شبیر کلہوڑو کی قیادت میں شہر میں دکانیں کھلی رکھنے پر دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔علاوہ ازیں ککڑ میں بھی چھاپہ مارکر بعض دکانداروں پر جرمانہ عائد کیا۔جبکہ ککڑ پولیس نے دیہات میں گاڑیوں میں لاؤڈ اسپیکرز نصب کرکے گشت کے دوران دیہاتیوں کو لاک ڈاؤن پر عمل کرنے کی اپیل کی۔دریں اثناء ککڑ،،فریدآباد،خانپور جونیجو،پھلجی اسٹیشن، سیتاعو، سیتا ولیج ار چھوتے بڑے شہروں سمیت ضلعی ھیڈ کوارٹر کے مقام پر بھی مکمل لاک ڈاؤن رہا اور بازار، گلیاں اور سڑکین ویران رہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی معطل رہی۔ مٹھی کورنا وائرس کی روک تھام کے لیئے ہم نے ضلع بھر کا وزٹ کیاہے، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر شہزاد طاہر تھیم نے کہا کے تھرپارکر میں صورتحال بہتر ہے،وائرس کے روکتھام کے لیے تھرپارکر میں ہر تحصیل میں دو آئسولیشں وارڈ، دو قرنطینہ سینٹر قائم کیئے گئے ہیں ۔ہمارے ڈاکٹرز الرٹ ہیں اور آئسولیشن وارڈ میں بیڈز وغیرہ دستیاب ہیں ،ایمرجسنی میں ضرورت پڑے تو تھرپارکر کے گیسٹ ہائوسز کے مالکان نے گیسٹ ہائوس دے دیے ہیں ۔ کراچی اور دیگر شھروں سے تھر آنے والے لوگوں کی اسکرینگ اور رجسٹریشن کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ تہر کے مختلف گاؤں میں مزدوری کرنے والے لوگوں کی اسکرینگ کی ہے۔پڈعیدن ۔کورونا سے بچاؤ اور لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کرانے کے لئے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ بلال شاہد راؤ کی زیر صدارت اجلاس پاک آرمی، رینجرز ، پولیس اور ر یو نیوافسران کی شرکت، لاک ڈاؤن کے احکامات پر سختی سے عمل کرایا جائے، روزانہ رات 8 بجے سے صبح 8بجے تک مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے۔ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے والے شہریوں کو روکا جائے۔ صرف اسپتالوں کے قریب یا اسپتالوں کی حدود میں قائم میڈیکل اسٹوروں کو چوبیس گھنٹے کھلا رہنے کی اجازت ہے۔ضلع سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر صرف کھانے پینے والی اشیاء کے علاوہ دیگر گاڑیوں کو روکا جائے۔ کسی بھی گاڑی میں دو سے زائد افراد سفر کررہے ہوں تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔غیر ضروری طور پر شہروں میں گھومنے والے افراد کے خلاف کاروائی کی جائے۔ لاک ڈاؤن میں مزید سختی کی جائے تاکہ عوام کو احساس ہوکہ حکومت کی جانب سے پابندی پر عمل کرنا لازمی ہے۔موٹرسائیکل پر ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔اسلام کوٹ تھر کے 23 سو دیہات اور 5شہروں کے درمیان لاک ڈائون کے باعث ٹرانسپورٹ بند،دیہا ت میں خورد نوش کی اشیاء کم پڑنے لگیں۔انتظامیہ صرف شہروں تک محدود ہو گئی۔ ضلعی ہیڈکوارٹر مٹھی اور سات تحصیلوں کے ہیڈکوارٹرز سے گوٹھوں کے درمیان ٹرانسپورٹ کا نظام مکمل طور پر بند ہے۔24ہزار مربع کلو میٹر پر مشتمل صحرائے تھر کے علاقے دور دراز ہونے کے سبب عام حالات میں بھی خورد ونوش کی اشیاء وہاں شہروں کے مقابلے میں کم پڑ گئی ہیں۔نتیجے میں دیہات ت میں موجود دو چار دکانیں بھی بند ہیں۔جبکہ انتظامیہ صرف شہروں تک ہے اور گوٹھوں میں سامان کی رسائی کو یقینی بنانے کے حوالے سے کوئی اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں۔ٹنڈوالہ یاروزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے سندھ بھر میں کورونا وائرس کی روک تھام، پھیلاؤ کو روکنے سے متعلق ضلع ٹنڈوالہ یارکے لئے بنائی گئی ٹاسک فورس کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے فوکل پرسن کی سربراہی میں کانفرنس ہال ڈپٹی کمشنر آفس میں اجلاس منعقدہوااجلاس میں رکن سندھ اسیمبلی ضیاء عباس شاہ رضوری، ایس ایس پی ٹنڈوالہ یار رخسار احمد کھاوڑ، چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ٹنڈوالہ یار مخدوم علی محمد ولہاری، چیئرمین میونسپل کمیٹی ٹنڈوالہ یار سید امداد علی شاہ رضوی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ٹنڈوالہ یار عبدالحفیظ لغاری، تینوں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنر وضلع کی تمام ٹاؤن کمیٹی چیئرمینوں کے علاوہ ضلعی افسران نے شرکت کی۔

تازہ ترین