• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام علاقوں میں پولیس کی اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری

حب ( نامہ نگار ) ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر لسبیلہ پرویز عمرانی نے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے لاک ڈاؤن کے بعد صورتحال پر قابو پانے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کیلئے پولیس اپنا کام کررہی ہے اور پولیس کی کوشش ہے کہ شہر میں شہریوں کی کم سے کم تعداد گھروں سے ضروری کاموں کیلئے باہر نکلے کوئی شہری غیر ضروری کا موں کے سلسلے میں گھروں سے نہ نکلے حب، اوتھل وندر گڈانی سمیت ضلع لسبیلہ کے تمام علاقوں میں پولیس کی جانب سے اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہو ں نےپولیس ریسٹ ہاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی رہنما وسابق وائس چیئرمین حب محمد یوسف سابق کونسلران نصیر رونجھو اور سیف اللہ شیخ سے ملاقات کے دوران کیا قبل ازیں وفد نے حب سمیت دیگر علاقوں کے عوامی مسائل سے ڈی پی او لسبیلہ کو آگاہ کیا جس پر ڈی پی او لسبیلہ کا کہنا تھا کہ لا ک ڈاؤن کے دوران شہر میں لوگوں کوکسی بھی ہجوم کی جگہ پر جانے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ وائرس سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر کی سخت ضرورت ہے۔
تازہ ترین