آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

کورونا لاک ڈائون :مسائل سے نمٹنے کیلئے رابطہ کمیٹیوں کا قیام

ڈگری( نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری آصف معراج راجپوت نے مرکزی صدر پاکستان مسلم لیگ شہباز شریف کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے کورونا لاک ڈاون کے سبب پیدا ہونے والے مسائل سے نمٹنے کیلئے تحصیل سطح پر رابطہ کمیٹیوں کا قیام کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جو عوام اور مسلم لیگی کارکنوں سے رابطہ رکھے گی۔ اور ان کو پیش آنے والی مشکلات میں ان کی مدد کرے گی۔ اس سلسلے میں تحصیل ڈگری اور کوٹ غلام محمد کے لیے چوہدری سجاداحمد کی سربراہی میں مظفر جٹ ، عتیق الرحمن، عمرخان، امجد آرائیں، اعظم سنگھیڑا ، ارشاد قائم خانی ،تعلقہ سنڈھری، شجاع آباد،اورحسین بخش مری کے لیے روپ چند ہوتوانی کی سربراہی میں گلزار ہالیپوٹو، سعید بیگ،بھورومل، ممتاز راجڑ، ظفر بلوچ اور میرپورخاص کی 8 یونین کونسل کے لئے زاھد قائم خانی کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

سندھ بھر سے سے مزید