آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

الخدمت فائونڈیشن تھرپارکر کی جانب سے داخلی راستوں پر اسکریننگ کیمپس

اسلام کوٹ( نا مہ نگار)الخدمت فائونڈیشن تھرپارکر کی جانب سے ضلع کے داخلی راستوں پر ڈپٹی کمنشنر تھر کی ہدایات پر اسکریننگ کیمپس قائم کیئے گئے ہیں۔دیگر مقامات پر ہاتھ دھونے کے لیئے صابن سینیٹائزر اور واٹر ٹینککا بھی اہتمام کیا گیا ،جہاں پر آنے والے افراد کی چیکنگ سمیت انہیں صفائی و ہینڈ واش کے متعلق آگاہی دی جا رہی ہے۔اس ضمن میں الخدمت تھرپاکر کے صدر حافظ ایوب چارو نے بتایا کہ الخدمت ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔ہینڈ واش کے استعمال سمیت لوگوں میں آگاہی پھیلائی جا رہی ہے۔الخدمت کے تحت مزدور خاندانوں میں ریلیف پیکیج کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور مزید منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

سندھ بھر سے سے مزید