آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

جوز انتونیو ابریو،جرائم کے خاتمے کیلئے مفت موسیقی کی تعلیم دی

کراکس(مانیٹرنگ ڈیسک) جوز انتونیو ابریو وینزویلا میں تعلیم، اقتصادیات، سیاست سمیت آرٹ کے مختلف شعبوں کا اہم اور روشن حوالہ ہیں اور24 مارچ 2018 کو اس دنیا سے رخصت ہوئے تھے۔انھیں اپنے فلسفے اور نظریات کے علاوہ سماجی خدمات کے حوالے سے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔وہ 1939 میں پیدا ہوئے۔ انھوں نے وینزویلا میں لگ بھگ تیس برس قبل سماجی برائیوں اور سنگین نوعیت کے جرائم کی روک تھام کے لیے موسیقی کی مدد لینے کا ایک نظریہ پیش کیا۔ ان دنوں ملک میں ہر طرف قتل و غارت گری اور نوجوان منشیات کے عادی تھے۔ بدامنی، کرپشن کے علاوہ گینگ وار میں روزانہ ہلاکتوں کا سلسلہ جاری تھا۔حکومت کو قائل کرتے ہوئے انھوں نے ملک میں دو برس کی عمر سے بچوں کو مفت موسیقی سکھانے کا سلسلہ شروع کیا۔اس طریقہ تعلیم میں سماج کو مرکزی اہمیت حاصل تھی اور ایسی کلاسوں میں بچوں کو ایک دوسرے کا احترام اور باہمی تعاون کا درس بھی دیا جاتا۔ رفتہ رفتہ حالات بہتر ہوئے اور آج بھی وینزویلا میں موسیقی کو مثبت تبدیلیوں اور صحت مند معاشرے کی تشکیل میں اہم خیال کیا جاتا ہے۔

دل لگی سے مزید