• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناجائز منافع خوری کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے، کمیونٹی رہنما

ہیلی فیکس(نمائندہ جنگ) برطانیہ میں لاک ڈائون سے فائدہ اٹھانے کیلئے ایشیائی کیش اینڈ کیری اور کارنر شاپس نے عوام کو لوٹنا شروع کردیا کورونا وائرس کے باعث عوام کو جہاں دیگر مشکلات در پیش آرہی ہیں وہاں گوشت آٹا،چاول اور دیگر اشیائے خوردو نوش کیلئے بھی شدید دشواری پیش آرہی ہے اگر کہیں سے یہ اشیاء مل بھی رہی ہیں تو وہ تین گنا زیادہ قیمت پر مل رہی ہیں اس سلسلے میں عوامی حلقوں کی جانب سے شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔ اس صورتحال میں عوامی نمائندوں نے عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ ان تمام ناجائز منافع خوروں کے خلاف 27مارچ سے مکمل بائی کاٹ کریں۔ ان میں ایشیائی کیری، کارنرشاپس شامل ہیں جنہوں نے کورونا وائرس کے باعث پیش آنے والے مسائل کے بعد عوام سے اظہار یکجہتی کے بجائے ان کی مشکلات میں اضافہ کیا اس سلسلے میں کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کی جانب سے ان لائن اور سوشل میڈیا پر ایک سے زائد پٹیشن لانچ کردی گئی ہیں جن میں باقاعدہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ان تمام ناجائز منافع خروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے جنہوں نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا ۔پٹیشن عوام کے دستخطوں کے ساتھ حکومتی اعلیٰ حکام کو پیش کی جائے گی۔

تازہ ترین