• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے اسپتالوں میں طبی عملے کی کمی، مکمل تصویر وزیر اعلیٰ کو پیش

اسلام آباد (طارق بٹ) پنجاب حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے بڑے اور اہم اسپتالوں میں پروفیسرز، رجسٹرارز، نرسز اور طبی عملے کے خالی عہدوں کی مکمل تصویر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کردی گئی ہے۔ ایک سینئر عہدیدار نے دی نیوز کو بتایا کہ اس تفصیلی فہرست پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر قواعد میں نرمی کرتے ہوئے 10 ہزار ڈاکٹروں کو عارضی بنیاد پر بھرتی کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجی گئی سمری میں تمام 19 ہزار 507 خالی عہدوں کی مکمل تفصیلات موجود ہیں۔ اس کا مقصد کووڈ 19 عالمی وباء کے باعث اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن (ایس ایچ سی اینڈ ایم ای) محکمے میں واک ان انٹرویوز کے ذریعے عارضی بنیاد پر بھرتی کرنے کی اجازت مانگنا تھا۔ اس سمری میں کہا گیا ہے کہ عالمی وباء یعنی کورونا وائرس پاکستان میں ابھر کر سامنے آیا ہے اور صوبہ پنجاب کے کئی علاقوں کو بھی متاثر کر رہا ہے۔ اس حوالے سے اس وباء سے نمٹنے کیلئے ایس ایچ سی اینڈ ایم ای اپنی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

تازہ ترین