• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور(نمائند ہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کاآپریشن آئندہ ہفتے متوقع ہے ۔ یہ بات مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اورسینیٹ کو ویڈ یو لنک اجلاس کے دوران بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ میں پارٹی قائد محمد نواز شریف کے علاج کے ضمن میں انتظامات میں مصروف عمل تھا، انشاءاللہ اس کی تیاریاں مکمل ہیں اور آئندہ ہفتے یہ آپریشن متوقع ہے،یہ ان کے علاج کے حوالے سے انتہائی اہم مرحلہ ہے۔ نواز شریف نے آپ سب کے لئے بہت دعائوں اور نیک تمنائوں کا پیغام دیا ہے۔

تازہ ترین