میری نئی فلم ’سائیکو‘ میں ادکارہ میرا سب کو حیران کردیں گی، شان شاہد
پاکستان کے معروف اداکار شان شاہد نے کہا ہے کہ فلم ’بُلھا‘ کی کامیابی پر بے حد خوش ہوں، میری نئی فلم ’سائیکو‘ میں اداکارہ میرا سب کو حیران کردینگی، فلم انڈسٹری میں اب دشمنی بہت ہوگئی ہے، لوگ ایک دوسرے کو پسند نہیں کرتے۔ بڑے لوگ جب میرے بارے میں چھوٹی چھوٹی باتیں کرتے ہیں، تو افسوس ہوتا ہے، جیو کی فلم ’خدا کے لیے‘ کے بعد بالی وڈ سے فلموں میں کام کرنے کی آفرز ہوئیں۔