کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت کو چین سے 5لاکھ ماسک کا عطیہ موصول ہو گیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کارگو ٹرمینل سے ماسک وصول کیے۔چین کی جانب سے بھیجے جانے والےان 5لاکھ ماسک میں 5ہزاراین 95 ماسک بھی شامل ہیں۔ چین کا ایک خصوصی طیارہ یہ سامان لے کر آیا۔وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ کے عوام کی جانب سے چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے کورنا وائرس کے خلاف جنگ میں ان کا ہاتھ بٹایا۔