• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارش، شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی گھنٹوں معطل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی میں بارش اوربونداباندی کےہوتے ہی ہمیشہ کی طرح بعض علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی جو بعد ازاں تین اور چار گھنٹے میں معمول پر آسکی بجلی بند ہونے سے لوگوں کومشکلات رہیں دوسری جانب کے الیکٹرک نے دعوی ٰکیا کہ فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے بدھ کو جن علاقوں سے بجلی بند ہونے کی اطلاعات ملیں ان میں نارتھ ناظم آباد بلاک بی کے مکینوں نے بتایاکہ پہلی بوند پڑتے ہی بجلی معطل ہو گئی اور کے الیکٹرک نے اپنی ناقص کارکر د گی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اسے کئی گھنٹے بعد بحال کیا اسکیم 33 کےمتعدد علاقوں میں دو گھنٹے بجلی کی فراہمی بند رہی شہر کے دیگر جن علاقوں سےتعطل کی اطلاعات ملیں ان میں گلشن اقبال،فیڈرل بی ایریا،ناظم آباد وغیرہ کے علاقے شامل تھےشہریوں نے کے الیکٹرک کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ شہر میں کاروباری سرگرمیاں کورونا وائرس کے سببب بندہیں بجلی کی ڈیمانڈ انتہائی کم سطح پر ہےاس کے باوجودکے الیکٹرک سپلائی نارمل رکھنے میں ناکام ہےحالانکہ ادارہ معمول کے شٹ ڈاون نہ لینے کا بھی اعلان کر چکا ہے دریں اثناترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور شہر بھر میں لوگ ڈاؤن کے پیش نظر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ کورنگی، شاہ فیصل، صدر سمیت نارتھ کراچی اور شہر کے دیگر حصوں میں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ʼʼملیر اور نارتھ ناظم آباد میں مقامی سطح کے فالٹس پر بروقت کارروائی کے بعد بجلی بحال کر دی گئی۔ کیماڑی، لیاری اور جوہر سمیت شہر کے کسی بھی حصے سے بجلی کی طویل بندش کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین