• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کے خاتمے کیلئےکل یوم الدعا منایا جائیگا، ثروت اعجاز قادری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ اللہ عزوجل کی بارگا ہ میں توبہ واستغفار اور کورونا وائرس کے خاتمے کیلئے جمعہ کو یوم الدعا کے طور پر منا یا جائیگا،حکومت کے راشن پیکیج کے اعلانات اچھا قدم ، فوری راشن دینے کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے،ملک بھر میں رات کو اذانیں دی جائیں،اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں کورونا وائرس سے نجات کیلئے دعااور توبہ استغفار کو نماز کے ساتھ معمول بنایا جائے،جمعہ کے روز بعد نماز جمعہ اور عشاء کے بعد خصوصی دعاؤں کیلئے لائوڈ اسپیکر کھولنے کی اجازت دی جائےلوگ اپنے گھروں میں رہ کر اجتماعی دعا میں شرکت کرسکیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ فلاحی وسماجی تنظیمیں احسن طریقے سے مستحقین میں راشن فراہم کررہی ہیں،حکومت کو ایک قدم آگے رکھ کر گھر گھر غریب کو راشن پہنچانے کے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کرنے چاہئیں ۔ حکومت بالخصوص سندھ حکومت کی کورونا کے خلاف کارروائی قابل تعریف ہے،ہمیں ایک قوم اور متحد ہوکر کورونا کے خلاف لڑنا ہوگا،کورونا سے احتیاط ہی علاج اور بچنے کا بہترین طریقہ ہے،عوام غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں،ہم کرونا کے خاتمے کیلئے پر عزم ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

تازہ ترین