• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن، مسافروں کو ٹرک میں حیدر آباد لیجانے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرمیں ٹرانسپورٹرز لاک ڈاؤن کے دوران پیسے کمانے کیلئے مختلف حربے استعمال کرنے لگے ، گڈاپ پولیس نے کراچی سے حیدرآباد مسافروں کو ٹرک میں لیجانے کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں لاک ڈاؤن کے تیسر ےروز ٹرانسپورٹرپیسے کمانے کےلیے کراچی سے حیدرآباد کے لیے مسافروں کو ٹرک میں لیجانے کی کوشش کی ،تاہم گڈاپ پولیس نے ٹرانسپورٹر کی کوشش ناکام بنادی،گڈاپ پولیس نے چیک پوسٹ پر ٹرک کو روک کر تلاشی لی اور 25افرادکواتارلیا۔پولیس کے مطابق مسافروں کو وارننگ کے لیے 2گھنٹے روکا گیا،کراچی سے حیدرآباد جانے کا 300روپے کرایہ لیاجارہا تھا،پولیس کے مطابق ٹرک ڈرائیور کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین