• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

استثنیٰ کے باوجود صحافیوں،بینکرز کے بعد باوردی پولیس ا ہلکاروں کی بھی تذلیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز نے استثنی کے باوجود صحافیوں،بینکرز کے بعد باوردی پولیس اہلکاروں کی بھی تذلیل شروع کردی ۔ رینجرز کے اہلکار کی جانب سے تذلیل کرنے پر پولیس اہلکار حماد نے ویڈیو جاری کردی ،جس میں اس کا کہناہے کہ باوردی ہوکر میں چیک اپ کے لئے اسپتال جارہا تھاتو مجھے روک کرمیری تذلیل کی ،پولیس اہلکار نے پولیس اور رینجرز کے اعلی افسران اور وزیر اعلی سندھ سے واقعہ کا نوٹس لیں ،رینجرز کے اعلی افسران سے گزارش ہےکہ وہ اس واقعہ کا فری نوٹس لیں،پولیس اہلکار یہ بھی کہنا تھا کہ ایف آئی اے کے میرے ایک دوست نے بھی مجھے فون کرکے بتایا کہ رینجرز نے اسے روک کر بہت بے عزتی کی ہے۔
تازہ ترین