• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باراک اوباما نے خلائی مخلوق سے متعلق بیان کی وضاحت کردی

سابق امریکی صدر براک اوباما : فائل فوٹو
سابق امریکی صدر براک اوباما : فائل فوٹو 

سابق امریکی صدر باراک اوباما نے خلائی مخلوق سے متعلق بیان کی وضاحت کردی۔

اپنے بیان میں باراک اوباما نے کہا کہ زمین سے خلائی مخلوق کے رابطے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں۔ 

گزشتہ ہفتے اوباما نے سوشل میڈیا پر انٹرویو میں کہا تھا کہ خلائی مخلوق حقیقت ہے لیکن میں نے انہیں نہیں دیکھا اور نہ ہی انہیں قید کیا گیا ہے۔

باراک  اوباما نے کہا تھا کہ ایسا اُسی صورت میں ہو سکتا ہے کہ کسی سازش کے تحت یہ بات امریکی صدر سے بھی چُھپائی گئی ہو۔ 

خیال رہے کہ اوباما کا خلائی مخلوق کی موجودگی سے متعلق بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید