• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں چار پاکستانی خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش

اسلام آباد (صالح ظافر) چین میں اپنے شوہروں کے ساتھ ٹھہری ہوئی چار خواتین نے گزشتہ چھ ہفتوں میں بچوں کو جنم دیا ہے جب چین پر کورونا وائرس کی گرفت تھی۔ نوزائیدہ بچے نارمل اور صحت مند ہیں جیسا کہ وائرس نے ان کی صحت پر کوئی برا اثر نہیں ڈالا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے پارلیمانی گروپ کے رہنماؤں کی کانفرنس کو بچوں کی پیدائش سے متعلق بتایا۔ یہ کانفرنس کورونا وائرس سے متعلق پیشرفت پر بات چیت کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے طلب کی گئی تھی۔
تازہ ترین