آپ آف لائن ہیں
اتوار11؍شعبان المعظم 1441ھ 5؍اپریل 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

تین ماہ کیلئے پٹرول ،پانی ،بجلی ،گیس پر ٹیکس ختم کر دیئےجائیں ،میاں اسلم

اسلام آباد ( نیو زر پورٹر ) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان میاں محمد اسلم نے کہا ہے حکومت کی مزدوروں کیلئے اعلان کردہ ماہانہ امداد تین ہزار روپے بہت کم ہے اسے کم از کم نو ہزار کیا جائے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں دنیا بھر میں تیس فیصد تک گرگئی ہیں مگر وزیر اعظم نے صرف 15روپے فی لٹر کمی کا اعلان کیا ہے جو ناکافی ہے،تین ماہ کے لیے پٹرول سمیت پانی بجلی گیس پر ہر طرح کے ٹیکس،ڈیوٹی اور سرچارجز وغیرہ ختم کر دیئے جائیں۔انہوں نے کہا اس وقت سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر ملک و قوم کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔حکومت تنہا اتنی بڑی مصیبت سے نہیں لڑ سکتی،قوم کے ہر فرد کو اپنا فرض ادا کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے یو نین کونسل میرا اکو، میر اجعفر میں ماسک،سینی ٹائزراور دیگر ضروری اشیاء تقسیم کر تے ہو ئے کیا۔ میاں محمد اسلم نے کہا اس وقت پوری قوم کو متحد ہوکر کورونا سے لڑنے کی ضرورت ہے،حکومت اور ریاست کے ساتھ ساتھ اپوزیشن جماعتوں کا ایک پیج پر ہونا ضروری ہے،حکومت عوام کو کورونا سے بچانے کیلئے جو بھی اقدامات کررہی ہے ہم اس کی تائید کرتے ہیں اور ان کی کامیابی کیلئے ہر طرح کا تعاون دینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی و دینی جماعتیں اور فلاحی ادارے بیماری کے خلاف لڑنے اور اسے شکست دینے کیلئےکمربستہ

ہوجائیں تو ہم بہت جلد اس پر قابو پانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

اسلام آباد سے مزید