• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کا راشن تقسیم کیلئےکوروناوائرس ریلیف فنڈ قائم

راولپنڈی ( وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)پنجاب پولیس نے ضرورت مند افرادمیں راشن وغیرہ تقسیم کرنے کے لئےکروناوائرس ریلیف فنڈ قائم کردیا، پنجاب پولیس کے کانسٹیبل سے لے کر ڈی آئی جی تک تمام افسروں اورملازمین سے رقم وصول کرکے ریلیف فنڈمیں جمع کی جائے گی اورجمع کی گئی رقم سےراشن اورمختلف اشیاء خریدکرضرورت مند لوگوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس ضمن میں بدھ کوڈی آئی جی ویلفیئرسینٹرل پولیس آفس لاہور شارق کمال کے دستخطوں سے صوبہ بھرکے ضلعی پولیس افسروں اورتمام پولیس یونٹوں کے سربراہوں کے نام ایک مراسلہ جاری کیاگیاجس میں کہاگیاہے کہ موجودہ حالات کے پیش نظر اپنے زیرسایہ تعینات تمام ملازمین اورافسروں سے رضاکارانہ طورپر عوام میں تقسیم راشن وضروری اشیاء کیلئے کانسٹیبل سے 500روپے،ہیڈکانسٹیبل سے 700روپے،اے ایس آئی سے 800،سب انسپکٹرسے900،انسپکٹرسے 1000،ڈی ایس پی سے 1500،ایس پی اورایس ایس پی سے 2000،اورڈی آئی جی سے 3000روپے وصول کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونٹوں کے ضلعی سربراہ اس فنڈکوضلعی پولیس افسروں کوجمع کرائیں گے اوراس حوالے متعلقہ آرپی اوزکو30مارچ تک رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کوبھیجنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ضلعی پولیس افسران اس فنڈسے اپنے ضلع کے ڈی سی کے تعاون سے راشن اورمختلف اشیاء خریدکرضرورت مند لوگوں میں تقسیم کریں گے۔
تازہ ترین