• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا سے نجات کیلئے اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے،علماء

لاہور(وقائع نگار خصوصی) عوام گھبراہٹ اور بوکھلاہٹ کا شکار نہ ہو اور لوگ غیر ضروری میل جول ترک کر کے گھروں میں رہ کر دعاؤں، تلاوت قرآن اور نوافل کی ادائیگی میں مصروف رہیں۔ کورونا وبا سے نجات کے لئے اجتماعی توبہ کی ضرورت ہے۔ با جماعت نماز اور نماز جمعہ کو کسی صورت معطل نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی مساجد کو تالے لگائے جا سکتے ہیں۔ کشمیری مسلمانوں پربھارت کی طرف سے مسلط کیے گئے لاک ڈاؤن پرآٹھ ماہ گزرجانے کے باوجودٹس سے مس نہ ہونیوالی دنیااوردنیاکے حکمران کشمیریوں کے ر ب تعالی کی طرف سے چندددنوں کے لیے اپنے ہاتھو ں لاک ڈاؤن ہونے پرکیسے چیخ رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع لاہور کے مبلغ مولانا عبدالنعیم، جنرل سیکرٹری مولانا علیم الدین شاکر، پیررضوان نفیس، قاری محمداقبال، مولانا عبدالشکوریوسف، مولانا ظہیراحمد قمر نے مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالی کے ہا ں دیرہے ا ندھیر نہیں ۔کورونا وائرس رب تعالی کی طرف سے بھیجی گئی علامت اورنشانی ہے ہم اگراس وارننگ پرانفرادی اوراجتماعی اعمال میں اللہ تعالی کے فر مانبرداربن جائیں تووائرس ہماراکچھ نہیں بگاڑ سکتا اگرہم اپنے سابقہ رویے اورطرززندگی پرقائم رہے توپھروارننگ کے بعدسزاو جزاکی تیاری کرلیں ۔کرونا وائرس سے حفاظت کے لیے گھروں، بازاروں، گلیوں، چوراہوں میں اذانیں دی جائیں۔آزمائش کی گھڑی میں تاجر ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے باز رہیں کیونکہ ایسا کرنا بدترین گناہ اور گھناؤنا جرم ہے۔
تازہ ترین