• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے کے10 افسروںکی اگلے گریڈمیں ترقی، دیگرکےتقررو تبادلے

لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے نے10افسران کو گریڈ 20سے 21اور 19سے 20 میں مستقل بنیادوں پر ترقی دیگر تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں گزشتہ روز جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی ایس کراچی نثار احمد میمن کو مستقل بنیادوں پر گریڈ 20سے گریڈ 21میں ترقی دیکر منیجنگ ڈائریکٹر کراچی اربن ٹرانسپورٹ کمپنی تعینات کر دیا ہےجبکہ ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچر فرخ تیمور خان اور ایڈیشنل جنرل منیجر مکینکل سلمان صادق شیخ کو گریڈ20سے 21میں مستقل بنیادوں پر ترقی دیکرانہی عہدے پر کام جاری رکھنے کے احکامات ،پروجیکٹ ڈائریکٹر ٹی آر ٹو پروجیکٹ ناصر احمد خان، انچارج پی ایم یو ریلوے ہیڈاکواٹر محمد حفیظ اللہ،ڈی ایس کوئٹہ سمیع اللہ خان گنڈاپو،چیف مکینکل انجینئر کیرج اینڈ ویگن غلام قاسم ،ڈائریکٹر جنرل ٹیکنکل وزارت ریلوے اسلام آباد افتخار حسین ،رولنگ اسٹاک اسپیشلسٹ پی آئی یو -سی پی ای سی لاہور محمد ناصر ،اورچیف پروجیکٹ اینڈ پلاننگ آفیسر ریلوے ہیڈ اکواٹر مس امبر زمان کو گریڈ 19سے گریڈ 20میں ترقی دیکر اپنے اپنے عہدے پر کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
تازہ ترین