بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئر مین متحدہ محاذ بہاول پور محمدعلی درانی نے کہا کہ بحالی صوبہ بہاولپور کافیصلہ پاکستان کی سلامتی اور بہاولپور کی عوام کی پسماندگی اورغربت کے خاتمہ کے لیے کیاگیاہے جس کے حصول کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا،صوبہ بحالی سے10ارب کے بجائے 140ارب کا بجٹ بہاول پور میں تعمیروترقی کی نئی راہیں کھول دے گا،نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے وسیع مواقع میسر آئیں گےفیکٹریوں، کارخانوں اور ملز کی تعداد میں اضافہ خطہ کے کسانوں اور غریب طبقے کی معاشی حالت میں انقلاب برپا کر دے گا،صوبائی،لسانی اور مذہبی تعصبات کاخاتمہ ہوگا۔