• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈائون کا فیصلہ نافذ نہ کرنا وائرس کے پھیلائو کی وجہ بن رہا ہے،بی ایس او پجار

کوئٹہ(آن لائن)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ نے بیان میں کہا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی سال ضائع ہورہا ہے بلوچستان کے کالج اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سال کا آغاز ہوچکا تھا لیکن اس وباء کی وجہ سے کلاسز کا آغاز نہ ہوسکا۔ جس کے باعث طلباء تشویش کا شکار ہیں۔ طلباء کا وقت بچانے کے لیے ضروری ہے کہ آن لائن کلاسز کا اجرا کیا جائے جس سے ان کا وقت بچ جائے بیان میں مذید کہاگیا کہ حکومتی اقدامات صرف بیانات کی حد تک محدود ہیں لاک ڈائون کا فیصلہ لینا اور اس کو نافذ نہ کرنا بھی کرونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ بن رہا ہے صوبائی دارالحکومت میں سیکڑوں پرائیویٹ ہسپتال موجود ہیں لیکن کالجز اور اسکولوں کو قرنطینہ سینٹر ڈیکلیئر کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ سہولیات سے بھرپور ان پرائیویٹ اسپتالوں کی خدمات لی جائیں ۔جہاں وینٹی لیٹر، آئی سی یو اور نرسنگ اسٹاف کے ساتھ بہت سارے مریضوں کے لیے جگہ بھی ہے جن کالجز کو قرنطینہ سینٹرڈکلیئرکیا گیا ہے ان میں پانی تک کی سہولت موجود نہیں۔
تازہ ترین