بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ضلع بہاول پور میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 1927مقدمات درج ہوئے۔ملوث ملزمان میں سے 2330ملزمان گرفتار کر کے چالان عدالت کئے جا چکے ہیں جبکہ 85مقدمات جھوٹے ہونے کی بناء پر خارج ہو چکے ہیں قتل کے مقدمات میں 52اور اقدام قتل کے 34 ملزمان،ضرر کے 64مقدمات میں ملوث 140ملزمان گرفتار کئے جا چکے ہیں۔ اغواء کے30مقدمات خارج اور ملوث ملزمان میں سے 89ملزمان گرفتار کئے جاچکے ہیں زیادتی کے27 مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔۔ڈکیتی،سرقہ بالجبر کے مقدمات میں ملوث41ملزمان گرفتارکئے جا چکے ہیں۔ برآمدگی کے 5مقدمات درج کرکے 8ملزمان کو گرفتار کرکے چالان کیا اور قبضہ سے 5,48,000روپے کا مال برآمد کیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے بھاول پور پولیس نے گزشتہ03ماہ میں 109 مقدمات درج کرکے ملوث 109ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سےسلحہ ناجائز برآمد کیا۔ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 320مقدمات درج رجسٹر کئے اور 342ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے 93.454کلو گرام چرس، 0.390کلو گرام افیون، 21,025 بوتل شراب، 480لیٹر لہن،55چالو بھٹیاں قبضہ پویس میں لی گئیں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے ڈکیتی، راہزنی،وغیرہ کی مختلف وراداتوں میں ملوث 7گینگ کو ختم کر کے اُن کے29ملزمان میں سے 23ملزمان کو گرفتار کیا۔۔ ان گینگزسے 86,95,000/-روپے مالیت کی کاریں، موٹرسائیکلز اور دیگر سامان برآمدکیا جاچکا ہے۔نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر46مقدمات درج کیے گئے جن میں ملوث تما م ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کہا کہ حالیہ دہشتگردی کے واقعات کے پیش نظر ضلع بھر میں سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔