• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیدان آباد اکبر پورہ جامعہ حلیمیہ کے نام سے دو الگ الگ دینی مدرسے قائم

پشاور(نمائندہ خصوصی)تبلیغی جماعت کے امیر حاجی سید حسین شاہ کی سربراہی میں خواتین بچیوں و بچوں کو دینی تعلیم کے لئے سیدان آباد اکبر پورہ جامعہ حلیمیہ کے نام سے دو الگ الگ دینی مدرسے قائم کر دیئے گئے۔ بچیوں کا دینی مدرسہ پانچ کمروں پر مشتمل ہے جہاں پانچ سو بچیوں و دینی تعلیم دی جا رہی ہے۔ تبلیغی جماعت کے امیر حاجی سید حسین شاہ نے جامعہ حلیمیہ کے بارے میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور مسلمانوں کو دینی تعلیمات کی روشنی سے منور کرنے کے لئے دینی تعلیمات پھیلانا وقت کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں کو نفرتوں اور اختلافات میں پڑنے کی بجائے دینی کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ کر متحد ہو جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا حصول اہم ہے۔ مسلمان دینی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔ حاجی سید حسین شاہ کی طرف سے مخیر حضرات سے اپیل کی مخیر حضرات کو جامعہ حلیمیہ میں کمروں کی تعمیر کے سلسلے میں بڑھ ڈڑھ کر مالی مدد کرنی چاہئے۔ انشاء اللہ اکبر پورہ میں دینی تعلیمات کے سلسلے میں جامعہ حلیمیہ مثالی دارالعلوم ہو گا۔
تازہ ترین