• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور میں لاکھوں کی منشیات برآمد ٗچار افرادگرفتار

پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ آغہ میرجانی شاہ اور بڈھ بیر پولیس نے الگ الگ واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کرکے چار افراد کو گرفتار کر لیاٗگزشتہ روز تھانہ آغا میر شاہ کی حدود حیدری چوک میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او عمران الدین نے شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان افتحار احمد اور ایک مسیحی ملزم پیٹر جان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 20 بوتل شراب برآمد کر لی ادھر تھانہ بڈھ بیر پولیس نے ایک مشکوک موٹر کار کو روک کر تلاشی لینے پر گاڑی سے 10 کلو گرام چرس اور 5 کلو گرام افیون برآمد کر کے دو ملزمان شاہ زمان ولد عثمان اور خان وزیر ولد مجید خان کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین