• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ، غیرت کے نام پر بیٹی دوست کے ہمراہ قتل

پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں غیرت کے نام پر لڑکی اور اس کے دوست کو لڑکی کے گھر والوں نے قتل کر دیا۔

پولیس نے لڑکی کے والد کو اس دہرے قتل کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

گوجرانوالہ کے تھانہ لدھے والا وڑائچ میں ڈیڑھ ماہ قبل مریم نامی لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا۔

تحقیقات کے دوران پولیس نے لڑکی کے والد فیاض کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے اپنی بیٹی اور اس کے دوست علی رضا کو قتل کرنے کا انکشاف کیا۔

ملزم کے مطابق اس کی بیٹی مریم گاؤں کے لڑکے علی رضا سے شادی کرنا چاہتی تھی، دونوں بغیر بتائے گھر چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیئے: ملتان میں غیرت کے نام پر 2 افراد قتل

بعد میں لڑکی کے گھر والوں نے جوڑے کو صلح کے بہانے گھر بلایا اور بیٹوں کی مدد سے پھندا دے کر دونوں کو قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے ملزمان کو بھی جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

تازہ ترین