• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کے شہر ملتان کے علاقے بستی ملوک میں غیرت کے نام پر ایک شخص نے اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق بستی ملوک کے رہائشی مختیار احمد نے گزشتہ رات غیرت کے نام پر اپنی بیوی ریحانہ اور اس کے مبینہ آشنا کاشف کو اکھٹے بیٹھے دیکھ کر ان پر فائرنگ کر دی۔

یہ بھی پڑھیئے: راجن پورمیں غیرت کے نام پر دو خواتین قتل

ملزم کی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

دہرے قتل کی واردات انجام دینے کے بعد مختیار احمد نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیئے: غیرت کے نام پر 9 سالہ بچی کا پتھر مار کر قتل

پولیس کے مطابق دونوں مقتولوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

تازہ ترین