• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا کورونا ادھیڑ عمر مردوں کا دشمن ہے ؟

عالمی وبا کرونا وائرس سے متعلق نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اس وائرس سے متاثر زیادہ تعداد ادھیڑ عمر مردوں کی ہے ۔

بھارتی ویب سائٹ ’این ڈی ٹی وی‘ کی جانب سے ایک رپوٹ شائع کی گئی ہے جس کے مطابق چین اور بھارت میں کورونا وائرس سے متعلق ایک بات مشترک ہے کہ دونوں ممالک میں اس وائرس سے ہونے والی اموات میں زیادہ تعداد مردوں کی تھی جن کی عمریں 50 سے 75 سال کے درمیان ہیں اور انہیں کورونا وائرس کے حملے سے پہلے بھی کسی نہ کسی بیماری کی شکایت تھی ۔

بھارتی محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے ڈیٹا کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے 9 اموات ہو چکی ہیں جن میں سے صرف ایک متاثرہ شخص نوجوان تھا، بھارت میں اس وائرس کا شکار ہو کر موت کے منہ میں جانے والے پہلے شخص کی عمر 76 سال تھی جسے ہائپر ٹینشن، ذیابطیس اور دمہ کی شکایت بھی تھی ۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق دوسری موت ایک 68 سالہ خاتون کی ہوئی تھی جسے ہائپرٹینشن اور ذیابطیس کی شکایت تھی جبکہ اس خاتون میں یہ وائرس اپنے بیٹے کے ذریعے منتقل ہوا تھا، پچھلے ایک ہفتے ہونے والی 4 اموات بھی مردوں کی تھی جن کی عمریں 60 سے 75 کے درمیان تھیں۔

بھارتی محکمہ صحت کے مطابق اس ہفتے کے آغاز میں 2 اموات ہوئیں جن کی عمریں 55 اور 57 تھیں اور یہ دونوں بھی مرد تھے ۔

بھارتی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں زیادہ تعداد مردوں کی ہے ان کی عمریں 55 ست 75 کے درمیان ہیں جبکہ یہ سارے کیسز میں متاثرین کو کورونا کے حملے سے پہلے بھی کئی بیماریوں کا سامنا تھا۔

دوسری جانب غیر ملکی ویب سائٹ ’سی این این‘ کے مطابق عورتوں کے مقابلے میں مردوں کو کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہونے کی وجوہات میں سگریٹ نوشی، الکوحل کا استعمال اور دیگر بیمایوں میں مبتلہ ہونا اور صحت کا خیال نہ کرنا  شامل ہے۔

واضح رہے کہ چین مین کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 21,304 جبکہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 472,381 جن میں سے 114,731 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ چینی حکام کی جانب سے بھی اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ کورونا سے زیادہ متاثرین کی تعداد میں ادھیڑ د عمر مرد شامل ہیں جبکہ کورونا سے متاثرین میں بچوں اور خواتین کی تعداد نہایت کم ہے ۔

تازہ ترین