سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامرفدا پراچہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد ہے۔
ایک بیان میں سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کی تردید کی ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کی صحت بہتر ہے اور ان کا علاج جاری ہے۔