• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کا این 95 ماسک بھجوانے پر سندھ حکومت کو شکریہ

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے چین کی جانب سے حکومت سندھ کوعطیہ کئے جانے والے ایک لاکھ کے این 95 ماسک پنجاب حکومت کو بھجوانے پر سندھ کے وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے این 95 ماسک کی وصولی کے بعدسندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کر کے شکریہ ادا کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت آپ کے اس اقدام کو تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے، آزمائش کی اس گھڑی میں ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے ۔

یہ بھی پڑھیے:کورونا وائرس کا مقابلہ: سندھ سب سے آگے

انہوں نے کہا کہ ہمارا اتحاد اور عزم اس موذی مرض کوشکست دے گا، عوام کے تعاون سے کوروناوائرس کے چیلنج سے کامیابی سے نمٹیں گے۔

تازہ ترین