• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجئیم میں  1298 نئے کرونا پازیٹیو کیسسز کے ساتھ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 6235 تک پہنچ گئی ہے ۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کی جانب سے قائم کردہ کرائسسز سینٹر کی آج کی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ  فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 42 مریض جان کی بازی ہارگئے جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد 220 ہوگئی۔

فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے مطابق اس وقت ہسپتالوں میں داخل 420 لوگ سانس لینے میں سخت دقت محسوس کر رہے ہیں۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 536 نئے لوگوں کو اس وائرس کے سبب ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جس کے بعد ہسپتال میں داخل مریضوں کی مجموعی تعداد 2658 ہوگئی ہے ۔

دوسری جانب بیلجئیم  گورنمنٹ نے شدید متاثرہ علاقوں میں روزانہ 10 ہزار ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کے مطابق اس حوالے سے ہمارے پاس 1 لاکھ 80 ہزار کٹس آچکی ہیں۔

بیلجیئم میں جو علاقے سب سے زیادہ متاثر ہیں ان میں فلاندرز پہلے والونیا دوسرے اور دارالحکومت برسلز تیسرے نمبر پر ہیں۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کم سے کم لوگ آپس میں ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ رکھیں اور کسی بھی بیرونی چیز کو ہاتھ لگانے کے بعد انہیں اچھی طرح دھو لی۔

تازہ ترین