• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں کرفیو لگانے والوں کے گھروں تک لاک ڈاؤن پہنچ گیا، پرویز الہٰی

کشمیر میں کرفیو لگانے والوں کے گھروں تک لاک ڈاؤن پہنچ گیا، پرویز الہٰی


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیریوں پر کرفیو لگانے والی بھارتی سرکار کے گھروں تک لاک ڈاؤن پہنچ گیا ہے، کشمیریوں کو لاک ڈاؤن کرنے والے سمجھ جائیں خدا کی لاٹھی بے آواز ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ اب بی جے پی کے انتہا پسندوں کو احساس ہو گیا ہو گا کہ لاک ڈاؤن کیا ہوتا ہے، اب عالمی برادری کو سمجھنا چاہیے کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی سرکار کا ظلم و ستم رکوائے۔

انہوں نے کہا کہ پورا بھارت اللّٰہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہے اور لاک ڈاؤن پر ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ اب عالمی برادری کو سمجھنا چاہیے کہ وہ کشمیریوں پر بھارتی سرکار کا ظلم و ستم رکوائے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری ظلم و ستم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں پر بھی مظالم رکوائے۔

تازہ ترین