• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شعیب اختر کا ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو سلام تحسین

شعیب اختر کا ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو سلام تحسین


ڈاکٹرز، نرسز اور طبی عملہ خود کو خطرے میں ڈال کر کورونا کے مریضوں کی زندگی کے لیے جدو جہد کررہا ہے۔ کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان بھر کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی شعبے سے وابستہ ہر فرد کے لیے ملک بھر میں جمعہ کو شام چھ بجے سفید پرچم لہرائے جائیں گے اور سب مل کر گانا گائیں گے، ’دوسروں کی خاطر، خود کوخطرے میں ڈالنے والوں کوسلام‘

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر اور کرکٹ کمنٹیٹر شعیب اختر نے بھی ایک ویڈیو پیغام میں ڈاکٹرز اور ہیلتھ ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ گھر میں رہیے ہم باہر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اسپتال میں موجود ہیں آپکی جانیں بچانے کے لیے، لیکن آج ہم خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان مجاہدوں کے لیے، ان سپاہیوں کے لیے اور ان بہنوں کے لیے جو دن رات آپکی جانیں بچانے کے لیے24 گھنٹے کام کررہی ہیں۔ 

ہم انکو سلام پیش کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمیں تم سے پیار ہے، ہمیں تم سے پیار ہے۔ اور کورونا وائرسے لڑنے والے ان مجاہدوں سے اس اظہار یک جہتی کے لیے ہم جعمہ کے روز اپنی گھروں کی چھتوں پر سفید جھنڈا لہرائیں گے اور انہیں بتائیں گے کہ ہم بھی آپکے ساتھ ہیں۔ آپکو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم یہ کہتے ہیں کہ ہمیں تم سے پیار ہے۔ 

تازہ ترین