• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاست دانوں کا ڈاکٹرز، پیرامیڈکس کو خراج تحسین

سیاست دانوں کا ڈاکٹرز، پیرامیڈکس کو خراج تحسین


ملک کے سیاست دانوں نے مہلک کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

پاکستان میں روزانہ کی بنیاد پر کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، تاہم پیرامیڈکس اور ڈاکٹرز جان پر کھیل کر ان مریضوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں۔

مہلک وائرس کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان بھر کے ڈاکٹرز، نرسز اور طبی شعبے سے وابستہ ہر شخص فرنٹ لائن سپاہی بن گیا ہے۔

دوسروں کی خاطر، خود کو خطرے میں ڈالنے والوں کوسلام ۔

ڈاکٹرز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں 27 مارچ کو شام چھ بجے سفید پرچم لہرائے جائیں گے اور سب مل کر ان کی حوصلہ افزائی کے لیے گانا بھی گائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں متاثرہ افراد کی تعداد 11 سو سے تجاوز کر چکی ہے۔

ان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان کے شوبز ستاروں نے ان کے حق میں پیغامات بھی جاری کیے۔ 

تازہ ترین