• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں 10دن رہ کر 3 افراد گھر پہنچ گئے

شہدادپور (نامہ نگار )سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کرونا وائرس کی وجہ سے ایران عراق سے زیارت کر کے واپس آنے والوں کو 10دن رکھنے کے بعد شہدادپور کے علاقہ سوائی روڈ کے رہائیشی ماں زاہدہ پروین ملاح ۔بیٹا نور نبی ملاح اور غلام رضا ملاح اپنے گھر پہنچ گئے ۔واپس آنے والے زائرین کی رپورٹس منفی آنے کے بعد ان کو سکھر قرنیطیہ سینٹر سے واپس سانگھڑ آنے کی اجازت دی گئی ۔شہدادپور کے علاقہ سوائی روڈ پر پہنچنے والے زائرین کے اہل خانہ ان کے انتظار میں کھڑے ان کو دیکھ کر رونے لگے ۔۔جبکہ ان زائرین کو آنسو لیشن کر کے الگ الگ کمرے میں رکھا گیا ۔اس موقع پر زائرین کے ورثاء زوالفقار ملاح نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کئے گئے اعلان راشن دینے پر عمل درآمد نہیں ہوا ہے ۔نہ ہی حکومت کی جانب سے ہم سے کوئی رابطہ کیا گیا ہے ۔پہنچنے والے زائرین کو ہم نے خود الگ الگ کمروں میں آنسولیٹ کیا ہوا ہے ۔

تازہ ترین