اسلام آ باد( ر انا غلام قادر) وزیراعظم نے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹادیا ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کو کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کابینہ توانائی کمیٹی 7ارکان پر مشتمل ہوگی ۔کابینہ توانائی کمیٹی کے ارکان میں وزیر پاور ڈویژن اور وفاقی وزیر ریلویز ، وزیر میری ٹائم آفئیرز، وزیر پٹرولیم کمیٹی، مشیر خزانہ اور مشیر تجارت کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔