اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سابق صدر آصف علی زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچہ نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی سختی سے ترديد کی ہے جس میں کہا گیا ہے سابق صدر کی صحت تشویش ناک ہے، عامر فدا پراچا نے کہا کہ آصف زرداری کی صحت سے متعلق سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر بے بنیاد، من گھڑت اور غیر حقیقی ہےاللہ تعالی کے فضل کرم سے سابق صدر کی صحت بہتر ہے اور ان علاج جاری ہے ، ترجمان نے کہا کہ پارٹی کارکن اور ہمدرد ایسی جھوٹی اور بے بنیاد افواہوں سے قطعی پریشان نہ ہوں ۔