سکھر (بیورورپوٹ) ملک میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال کی پیش نظر سکھر سینٹرل جیل سے چھوٹے کیسز کے 17 قیدیوں کو ضمانت پر رہا کردیا گیا جیل انتظامیہ کے مطابق سینٹرل جیل سے 17 قیدیوں کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے جبکہ باقی کچھ قیدیوں کی بھی ضمانت کا امکان ہے جن قیدیوں کی ضمانت ہو جائے گی انہیں رہا کیا جائے گا، رہا کردہ قیدیوں پر جگھڑے، منشیات و دیگر الزامات ہے۔