• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں 20 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا فیصلہ


پنجاب میں 46 ہزار قیدیوں میں سے 20 ہزار کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹس نے 7 سال سے کم سزا کے قیدیوں کی ضمانت کیلئے عدالتوں سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیل سپرنٹنڈنٹس نے خصوصی ہدایات کی روشنی میں قیدیوں کی ضمانتوں کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ60 سال سے بڑی عمر کے قیدی اور معمولی جرائم کے قیدیوں کی ضمانتیں دائر کی جا رہی ہیں، جبکہ 7 سے 25 برس سزا والے قیدیوں کی ضمانتوں پر رہائی کیس ٹو کیس بنیاد پر ہوگی۔

 اسی طرح معمولی جرائم کے انڈر ٹرائل قیدیوں کو بھی ضمانتوں پر رہائی دی جا رہی یے۔

تازہ ترین