• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صبور علی نے ایک بار پھر سے پینٹنگ شروع کردی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ صبور علی نے ایک بار پھر سے پینٹنگ شروع کردی جس کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کردیں۔دُنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی لاک ڈاؤن ہوگیا ہے جس کے باعث فنکاروں سمیت تمام لوگ اپنے گھروں تک محدود ہوگئے ہیں اور لاک ڈاؤن کے پیش نظر فنکار اپنے گھروں میں ہی مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہوگئے ہیں۔گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ صبور علی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگر ام پر کچھ تصاویر شیئر کیں جس میں صبور علی پینٹنگ کرتی نظر آرہی ہیں۔صبور علی کی جانب سے شیئر کی جانے والی ایک پوسٹ میں اداکارہ کے اردگرد پینٹنگ کا تمام سازو سامان موجود ہے اور وہ خود ہاتھ میں برش تھامے پینٹنگ کررہی ہیں۔اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’کبھی کبھی ہمارے لیے یہ بھی اچھا ہوتا ہے کہ ہم دوبارہ سے اُن چیزوں کے ساتھ جُڑ جاتے ہیں جن کو کرنے سے ہمیں خوشی ملتی ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’اگر چہ میں نے ایک دہائی کے بعد برش پکڑی ہے اور مجھے پینٹنگ کرتے ہوئے بہت ڈر بھی لگ رہا ہے لیکن یقین کریں کچھ چیزوں کو صرف رابطے کی ضرورت ہوتی ہے۔صبور علی نے اِس کے علاوہ بھی ایک اور پوسٹ کی جس میں اُنہوں نےاپنی تیارکردہ پینٹنگ کی تصاویر اور ایک بوم رینگ شیئر کیا۔اداکارہ نے اپنی اِس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ’بےخوف۔‘واضح رہے کہ اِس سے قبل صبور علی نے اپنے مداحوں کو اپنی کھانا پکانے کی صلاحیت سے آگاہ کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں کھانا پکانے کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں۔

تازہ ترین