• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس خواتین کے مقابلے میںمردوں پر زیادہ اثرانداز

برسلز (حافظ انیب راشد) کیا کورونا وائرس خواتین کے مقابلے میں مردوں پر زیادہ اثر انداز ہو رہا ہے ؟ یہ وہ سوال ہے جو یورپین میڈیا کے ایک حصے میں موضوع بنایا گیا ہے۔ اس موضوع کے حوالے سے جو اعداد و شمار سامنے آئے ہیں ان کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر اب تک سامنے آنے والے مریضوں اور اس وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں مردوں کی تعداد خواتین سے زیادہ ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وائرس سے متاثر ہونے والے سب سے پہلے ملک چین میں ہلاک شدگان میں خواتین 1.7 فیصد جب کہ مرد 2.8 فیصد تھے۔ یہی طرز عمل فرانس، جرمنی، ایران، اٹلی، اسپین اور سائوتھ کوریا میں نظر آیا۔ اٹلی میں خواتین کے مقابلے میں مرد 70%، نیدرلینڈ میں 65 %، اسپین میں خواتین سے دوگنا زیادہ متاثر اور ہلاک ہوئے۔ یہی پیٹرن بلجیم میں بھی جاری ہے۔ ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ سوال ابھر کر سامنے آیا ہے لیکن کوئی نہیں بتا سکتا کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے۔
تازہ ترین