• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونی لیور کی جانب سے کورونا وائرس متاثرین کیلئے 20؍کروڑ روپے مختص

کراچی (جنگ نیوز)یونی لیور پاکستان نے ملک میں کورونا وائرس متاثرین کیلئے 20؍کروڑ روپے مختص کئے ہیں۔اس فیصلے کے تحت کمپنی اسپتالوں اور سول سوسائٹی اداروں کو جو اس وبا کی روک تھام کیلئے کام کر رہے ہیں10؍کروڑ روپے مالیت کی حفظان صحت سے متعلق مصنوعات دی گی جو 20؍لاکھ لائف بوائے صابن اور ڈومیکس کی حفظان صحت سے متعلق مصنوعات پر مشتمل ہونگی۔عطئے میں شامل چار پانچ کروڑ روپے گورنمنٹ اداروں اور اسپتالوں کو فراہم کئے جائیں گے۔جو ٹیسٹگ کٹس اور حفاظتی سازو سامان خرید نے کیلئے استعمال ہو گی۔اس عزم کے تحفظ کے تحت یونی لیور نے ملکی ضرورت مند لوگوں میں چار کروڑ روپے مالیت کا راشن اور ضروری سامان بھی فراہم کیا ہے۔یونی لیور کے چیئرمین عامر پراچہ کا کہنا ہے کہ یہی وقت ہے گورنمنٹ اور سول سوسائٹی کے ساتھ متحد ہو کر قوم کے مفاد کیلئے کام کریں۔

تازہ ترین