کراچی کو آفت زدہ قرار دیا جائے، فاروق ستار
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا کہ صوبائی حکومت اور بلدیاتی اداروں کے دعوے بارش کے ساتھ بہہ گئے، میئر کراچی کہتے ہیں 40 ملی میٹر بارش شہر کا انفرا اسٹرکچر برداشت کرسکتا ہے، ہم آج تنقید سے زیادہ جائزہ رپورٹ پیش کر رہے ہیں۔