• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علی میرکو جیو کے خبرناک میں اصل حالت میں دیکھیں

کراچی ( جنگ نیوز ) جیو نیوز کے مقبول شو” خبرناک“ دن بہ دن ایک نئی جدت کے ساتھ پیش کیا جارہا ہے ، اس شو کی جان علی میر ہیں جنہوں نے اپنے مختلف گیٹ اپ اور آواز کے ذریعے ہر شخصیت کی کامیابی سے کاپی کی ہے ، اس ہفتہ کو علی میر اصلی حالت میں آرہے ہیں اور اپنے بارے میں کھل کر گفتگو کریں گے ، شو کے دوران بات چیت سے اندازہ ہوا کہ علی میر کے کنوارے پن میں مزید ایک سال کی توسیع ہوگئی ہے ،انکا کہنا تھا کہ شادی کی خوشیاں کورونا کے بھنور میں ہیں ،ووہٹی اور لاڑا دونوں حوالات میں،عورت کی عمر اورشوہر کا پرس قسمت سے ملتا ہے،طلاق اور کورونا دونوں بڑھنے لگے،خواجہ سرائوں کا رہائی سے انکارجیسے موضوعات بھی گفتگو کا مرکز ہونگے،علی میرسے ملئے اصلی حالت میں ہفتہ کی شب گیارہ بجکر پانچ منٹ پر میزبان عائشہ جہانزیب کے ساتھ دیکھیں۔
تازہ ترین