• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کیخلاف چین نے بروقت مدد پہنچائی، چیئرمین این ڈی ایم اے

کورونا کیخلاف چین نے بروقت مدد پہنچائی، چیئرمین این ڈی ایم اے


چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف چین نے بروقت مدد پہنچائی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی معید یوسف اور ڈاکٹر ظفر مراز کے ہمراہ میڈیا بریفنگ میں جنرل افضل نے کہا کہ چین کا خصوصی طیارہ 8 رکنی طبی ٹیم اور امداد سامان لے کر اسلام آباد پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پرواز میں 217 وینٹی لیٹرز، 50 ہزار میڈیکل دستانے، 20 لاکھ سے زائد ماسک اور 77 ہزار میڈیکل کور بھی بھیجے گئے ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے لیے چین سے خصوصی امداد اور 5 وینٹی لیٹر آئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ ووہان سے مزید 15 وینٹی لیٹرز آج رات پاکستان پہنچیں گے۔

تازہ ترین