• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت صنعت و پیداوار صنعتوں کے مسائل حل کرے، اسد عمر

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار صنعتوں کو درپیش مسائل حل کرے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ویڈیو لنک پر اجلاس ہوا، جس میں خوراک اور دوا ساز صنعتوں کے آپریشنز کو یقینی بنانے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں موجودہ صورتحال میں اشیاء ضروریہ کی فراہمی کیلئے سپلائی چین کاجائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کی مسلسل فراہمی کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں طے ہوا کہ صنعتوں میں کام کرنے والے ورکرز کی حفاظت کیلئے گائیڈ  لائنز تیار کی جائیں گی اور سیفٹی گائیڈلائنز پر صنعتی ایسوسی ایشنز کے ذریعے عملدر آمد کیا جائے گا۔

اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی وزارت تجارت صنعتوں کو درکار درآمدی خام مال کا تخمینہ لگائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت تجارت خام مال کی درآمد میں رکاوٹوں کو دور کرے۔

اعلامیے کے مطابق وزارت منصوبہ بندی نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کو پیش کرنے سے قبل تجاویز  پر صوبوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

کانفرنس میں پاور، نیشنل فوڈ سیکورٹی، اقتصادی امور ڈویژن کے وفاقی وزرا سمیت مشیر تجارت کی شرکت وڈیو لنک پر اجلاس میں صوبوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین