• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ کئی روز سے تھائی لینڈ میں پھنسے پاکستانی بالآخر وطن واپس پہنچ گئے۔ 

تھائی ایئرویز کی پرواز ٹی جی 349 بینکاک سے پاکستانیوں کو لے کر وطن پہنچی ہے۔ 

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق غیر ملکی طیارے نے پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق رات 9 بجکر 32 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ 

بینکاک میں21 مارچ سے پھنسے ہوئے 51 ٹرانزٹ مسافر بھی وطن واپس پہنچ گئے۔

جاپان، جنوبی کوریا، سنگاپور، ملائیشیا، چائنا، آسٹریلیا، ویتنام، کمبوڈیا کے پاکستانی مسافر بھی وطب واپس پہنچ گئے۔

وطن واپس پہنچنے والے 100 سے زائد مسافروں کے پاس کورونا وائرس نہ ہونے کے سرٹیفیکٹ بھی موجود ہیں۔

اسلام آباد ائیرپورٹ پر محکمہ صحت نے مسافروں کی اسکریننگ کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ 

خیال رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیوز سامنے آئی تھیں جن میں کچھ پاکستانی حکومت سے اپیل کر رہے تھے کہ ان کی وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

تازہ ترین