• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری


ملک بھرکے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے، ملتان میں 29، گجرات میں ایک ڈاکٹر سمیت 29، گلگت بلتستان میں 8 جبکہ مرادان میں ایک ایس پی میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کے مطابق 29 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، متاثرہ مریضوں میں ڈی ایم ایس ڈاکٹر رضوان بھی شامل ہیں، جبکہ گجرات میں عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ اسپتال میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 50 ہوگئی ہے۔

ملتان میں مزید 29 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد طیب کے مطابق ملتان میں مریضوں کی تعداد 80 ہوگئی ہے۔

گلگت بلتستان میں 8 نئے کیسز کی تصدیق ہوگئی ہے، مشیر اطلاعات شمس میر کا کہنا ہے مجموعی طور پر مریضوں کی تعداد 111 ہوگئی ہے۔

مردان میں ایس پی آپریشن وقار عظیم کھرل کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی آپریشن وقار عظیم نے کورونا وائرس پازیٹو آنے کی تصدیق کی تھی، ایس پی وقار عظیم کھرل سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے کئی مرتبہ منگا گئے تھے جبکہ پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت بھی منگا ہی میں ہوئی تھی۔

خانیوال میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے نوجوان میں کورنا وائرس کی تصدیق کی ہے، نوجوان 10 روز قبل اسپین سے واپس آیا تھا۔

ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا کے مطابق خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، خاتون چند دن پہلے نیوزی لینڈ سے سوات آئی تھی۔

کوہاٹ میں ڈپٹی کمشنر عبدالرحمٰن نے کورونا وائرس میں مبتلا ایک مریض کی تصدیق کردی ہے۔

تازہ ترین